ڈیلی آرکائیوز :

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کا خدشہ، ایران سے واپس آنے والے زائرین کا سراغ نہیں مل رہا

سندھ حکومت دو ہفتوں کے دوران ایران سے آنے والے ایک ہزار 213 زائرین کا سراغ نہیں لگا پائی ہے۔  کراچی میں وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ائیرپورٹ، سول ایوی ایشن ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) …

مزید پڑھیں

حکومت نے نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا

حکومت نے لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی  وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا۔ پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت کو خط لکھا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا …

مزید پڑھیں

بالی ووڈ ادکار عامر خان کو کورونا وائرس سے مرنے والوں پر افسوس لیکن دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی

بھارت میں چین کے سفیر سن وائی ڈونگ نے بالی ووڈ کے مسلمان اداکار عامر خان کا ایک ویدیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ چین میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام …

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ، امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ وائرس کے پھیلاوٗ کے باعث واشنگٹن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سیاٹل کے مرکزی شہر کنگ کاوٗنٹی میں اب تک پانچ افراد …

مزید پڑھیں

ٹوکیو اولمپکس 2020 : کھیلوں کے عالمی مقابلے چار ماہ کے لئے موٗخر کرنے کا فیصلہ

جاپان کی اولمپک منسٹر نے ٹوکیو میں اس سال ہونے والے اولمپکس مقابلے چار ماہ کیلئے موٗخر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جاپانی پارلیمنٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اولمپک منسٹر سیکو ہاشی موتو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باعث اولمپکس مقابلے چار …

مزید پڑھیں

پشاور کی سنہری مسجد میں خواتین کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی 25 سال بعد دوبارہ اجازت

پشاور کی تاریخی سنہری مسجد کو خواتین نمازیوں کے لیے25 سال بعد کھول دیا گیا۔ پشاور کی سنہری مسجد میں 25 برس قبل بڑی تعداد میں خواتین عبادت کیلئے آتی تھیں۔ خواتین مسجد کے مخصوص حصے میں پانچ وقت کی نماز کے علاوہ نماز عیدین، تراویح اور نماز جمعہ بھی …

مزید پڑھیں

مرکزی بینکوں کی سپورٹ پر دنیا بھر کی گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹیں سنبھل گئیں

رواں ہفتے کے دوسرے روز بھی دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی۔ امریکی فیڈرل ریزرو، بینک آف انگلینڈ اور دیگر مرکزی بینکوں کی سپورٹ نے گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹوں کو سہارا دیا جس کے باعث پچھلے ہفتے کی شدید مندی کے بعد کیپٹل مارکیٹس میں تیزی آ گئی۔ …

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ برائے فروخت لیکن خریدار کوئی نہیں، قیمت 10 لاکھ پاوٗنڈ

کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز 90 کی حیثیت رکھنے والا ایم کیو ایم کا لندن سیکریٹریٹ برائے فروخت ہے لیکن ابھی اس کا کوئی خریدار سامنے نہیں آیا۔ اپنی جلاوطنی کے بعد سندھ کی سیاست کو لندن کے سیکریٹریٹ سے کنٹرول کرنے والے الطاف حسین اسے فروخت کرنا …

مزید پڑھیں

ہرملازم کی تنخواہ 70 ہزار ڈالرکرنے کیلیے مالک نے اپنی تنخواہ گھٹادی

سیاٹل، امریکہ: پوری دنیا کے ملازمین میں تنخواہوں کا فرق ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی ایذا کی وجہ بن رہا ہے لیکن اس خلیج کو پاٹنے کے لیے ایک کمپنی کے مالک نے نہ صرف اپنے عملے کے ہرفرد کی تنخواہ کم ازکم 70 ہزار ڈالر سالانہ کردی ہے بلکہ اس کے …

مزید پڑھیں

ایان علی کی سوشل میڈیا پر واپسی

دبئی: ڈالر گرل کے نام سے مشہور پاکستان کی سپر ماڈل ایان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامائی انداز میں واپسی کی ہے اور اس کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس کی ملزم ایان علی نہ صرف …

مزید پڑھیں