ہوم / بین الاقوامی / روس میں کورونا وائرس اسپتال میں آتشزدگی سے 5 مریض ہلاک

روس میں کورونا وائرس اسپتال میں آتشزدگی سے 5 مریض ہلاک

ماسکو: روس میں کورونا وائرس کے لیے مخصوص اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ کے اسپتال سینٹ جارج اسپتال میں آتشزدگی سے 5 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 150 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر تھے اور اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے پر قاصر تھے، آگ سے سب سے زیادہ نقصان آئی سی یو کو پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

اسپتال سے تمام مریضوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 91 ہزار 723 مزید کیسز سامنے آ گئے

 بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 91 ہزار 723 مزید کیسز سامنے آ گئے، بھارت …

’’دی بیٹ مین‘‘ کے ہیرو کورونا وائرس کا شکار؛ فلم کی شوٹنگ موخر

فلم’’دی بیٹ مین‘‘ کے ہیرو برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے